سری نگر ، 17 اگست وادی کشمیر میں مواصلاتی سہولیات پر قدغن بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں میڈیا اداروں و اہلکاروں، ڈاکٹروں ، طلباء اور پیشہ ور افراد کا کام بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔
فون اور انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے باعث وادی سے باہر مقیم
کشمیری اپنے گھر والوں سے رابطہ قائم کرنے سے قاصر ہیں اور اِن میں سے بیشتر کشمیر میں اپنے گھروالوں کی سلامتی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔
حیدرآباد اور چنئی میں زیر تعلیم کشمیری طلباء نے یو این آئی کو فون پر بتایا کہ وادی میں پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ موبائیل فون سروس کی معطلی کے باعث وہ 13 اگست سے اپنے گھر والوں سے بات نہیں کرپائے